بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کو تبدیل کردیا گیا

اسلام آباد:(صغیر چوہدری) وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلےکیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا سیکرٹری داخلہ تعینا ت ،کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات تھے۔آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ سید علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات کردئیے گئے ہیں ۔پولیس سروس گریڈ 20 کے سید علی ناصر رضوی پنجاب حکومت میں تعینات تھے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈویژن خوشحال خان کا تبادلہگریڈ 21 کے خوشحال خان ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کردئیے گئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔