بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہر دن کو ’’زیرو ویسٹ ڈے‘‘ کے طور پر منانا چاہیے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر دن کو ’’زیرو ویسٹ ڈے‘‘ کے طور پر منانا چاہیے۔

”زیرو ویسٹ ڈے“ پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج اشیاء ضروریہ کے ذمہ دارانہ استعمال اور ویسٹ مینجمنٹ کی اہمیت پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام لا رہے ہیں، پہلی مرتبہ دیہات کی صفائی کا پائیدار اور موثر نظام وضع کیا جا رہا ہے، ہر شہر، گاؤں اور گلی محلے کو صاف دیکھنا میرا عزم ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو کم کر کے ماحول دوست متبادل کو اپنائیں۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ دنیا کو بے شمار ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں ایسی صنعتی معیشت کی ضرورت ہے جہاں وسائل کا موثر استعمال ہو اور ویسٹ کم سے کم پیدا ہو۔