بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کا آغاز

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آخری عشرے شروع ہوتے ہی مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت تمام دیگر مساجد میں اعتکاف کا آغاز ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حرمین انتظامیہ نے اعتکاف کے لیے پورٹل کے ذریعے ہزاروں پرمٹ جاری کیے، معتکفین کے لیے خصوصی دروازے مقرر کیے گئے اور تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

معتکفین کو آبِ زم زم کی فراہمی کے ساتھ تلاوت کے لیے قرآن کریم کے نسخے بڑی تعداد میں رکھےگئے ہیں، لاکھوں عمرہ زائرین مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں قیام اللیل میں بھی شریک ہوں گے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔