بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آج لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھیں گے

رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ مکمل ہونے پر آج نماز مغرب سے قبل لاکھوں فرزندانِ اسلام لیلتہ القدر کی تلاش میں ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

مساجد میں معتکفین کے لیے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔

اعتکاف میں بیٹھنے والے لوگ آج 20 رمضان المبارک سے چاند رات تک مساجد میں قیام اور خشوع و خضو ع کے ساتھ عبادات کریں گے۔

اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے سحری اور افطاری کا خصوصی انتظام بھی کیا جاتا ہے۔