بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آنے والے دنوں میں عوام کے لئے مزید ریلیف کا اعلان کیا جائے گا،عطا تارڑ

اسلام آباد(ممتازنیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاکہ تصدق حسین جیلانی اچھی شہرت کے حامل ہیں وہ غیر متنازعہ شخصیت ہیں اور پورا پاکستان جانتا ہے کہ وہ ایماندار اور فرض شناس جج رہے ہیں، ان پر کسی کو شک نہیں، تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمیشن قائم کیا گیا ہے، وہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تصدق جیلانی کی صحت کے حوالے سے ہمارے سامنے کوئی معاملہ نہیں آیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے دفاتر پاکستان میں کھولنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، وزیراعظم کا فوکس ہے کہ بوجھ ان پر ڈالا جائے جو اسے برداشت کرنے کی سکت رکھیں، انشاءاللہ آنے والے دنوں میں عوام کے لئے مزید ریلیف کا اعلان کیا جائے گا۔