راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے میں شامل گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدارمحمد سانور جام شہادت نوش کرگئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق واقعہ مکین کے علاقے میں پیش آیا۔شہیدہ ہونے والے 39سالہ حوالدار سانور کا تعلق جہلم سے تھا۔آئی ایس پی آرکےمطابق علاقے میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
جنوبی وزیرستان، فوجی قافلے میں شامل گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،ایک جوان شہید








