راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا ،فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق آرمی چیف نے آرٹلری کی سالانہ کمانڈنگ آفیسر کانفرنس میں شرکت کی۔انہوں نے جنگی مشق کے ارینہ سمیت مختلف تنصیبات کا دورہ کیا اور جنگی ماحول میں مختلف تربیتی امور کابھی مشاہد ہ کیا۔آرمی چیف کو نئے تربیتی ماڈیولزکے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے تربیتی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنے پر زور دیا۔قبل ازیں نوشہرہ آمد پر لیفٹیننٹ جنرل محمدعبدلعزیزنے جنرل قمر جاویدباجوہ کااستقبال کیا۔
آرمی چیف کا سکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ،تربیتی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنے پر زور








