اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری اور قومی مفاد کے لئے پوری قوم اکٹھی ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے، وزیراعظم نے داسو جا کر چینی انجینئجرز سے ملاقات کی اور یکجہتی کا اظہار کیا،
اپنے ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم ملک کی بہتری کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، مریم نواز پنجاب میں بہترین انداز میں اپنا کام کر رہی ہیں،
انہوں نے کہا کہ ہمیں چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تشکیل دینا ہوگی، معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے بہت جلد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انشاءاللہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کے تمام مسائل کو حل کریں گے، اے پی پی کے حالیہ واقعہ کا تحقیقات کا حکم دیا ہے، اے پی پی کی تحقیقاتی کمیٹی کو ختم کر کے وزارت اطلاعات کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا،
ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات








