بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب

 

حافظ نعیم الرحمان کو جماعت اسلامی پاکستان کا نیا امیر منتخب کر لیا گیا ۔
امیر کے انتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے صدر انتخابی کمیشن نے رہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان کیا تھا، جن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ، حافظ نعیم الرحمٰن شامل تھے۔
نئے امیر جماعت اسلامی کی مدت 2024 تا اپریل 2029 تک ہو گی، امیر جماعت اسلامی کا ہر پانچ سال بعد انتخاب دستوی تقاضا ہے۔
ملک بھر سے 46 ہزار اراکین نے اپنا ووٹ خفیہ بیلٹ کے ذریعے کاسٹ کیا۔صدر انتخابی کمیشن راشد نسیم نے نتائج کا اعلان کیا۔
حافظ نعیم الرحمان کو 80 فیصد سے زائد ووٹ ملے  ۔
موجودہ امیر سراج الحق اپنی دوسری مدت امارات 8 اپریل کو پوری کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر ہیں۔
جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کے بانی امیر مولانا سید ابو اعلیٰ مودودی تھے، اس کے بعد میاں طفیل محمد ، قاضی حسین احمد، سید منور حسن اور سراج الحق جماعت کے امیر رہے۔
حافظ نعیم الرحمان اس سے قبل جماعت اسلامی کراچی کے امیر تھے۔ وہ کراچی میں فعال رہے ہیں تاہم اب وہ منصورہ لاہور کو اپنا مرکز بنائیں گے۔