بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی نے کور کمانڈر ہاوس میں کابینہ اجلاس سے متعلق وضاحت طلب کرلی

پشاور:ترجمان عوامی نیشنل پارٹی نے کور کمانڈر ہاوس میں کابینہ اجلاس سے متعلق وضاحت طلب کرلی۔ترجمان نے کہاکہ  تحریک انصاف کے کور کمانڈر ہاوس میں کابینہ اجلاس کی خبریں انتہائی تشویشناک ہیں، تحریک انصاف کور کمانڈر ہاوس میں کابینہ اجلاس پر فوری وضاحت دے، انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کو اس پر نظر رکھیں کہ کور کمانڈر ہاوس میں یہ اجلاس کیسے ہوا،   تاریخ میں کبھی ایسے نہیں ہوا کہ کابینہ کا اجلاس کسی کور کمانڈر ہاوس میں ہو، صوبائی حکومت وضاحت جاری کرے اور قوم کو جواب دے کہ کا قانون کے تحت یہ اجلاس منعقد ہوا۔ترجمان نے کہاکہ  بتایا جائے کہ وہاں اجلاس منعقد کرکے پی ٹی آئی صوبے کا اور کیا سودہ کر رہی ہے؟ کور کمانڈر ہاوس میں کابیہ اجلاس کی تحریک انصاف نے کوئی تردید جاری نہیں کی،کور کمانڈر ہاوس میں کابینہ کا اجلاس تحریک انصاف کے قوم و فعل میں بہت بڑا تضاد سامنے لاتا ہے، کابینہ اجلاس ایک سنگین معاملہ ہے، عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔