بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم کی حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد

 اسلام آباد : وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباددی ۔اپنے تہنیتی پیغام میں  وزیر اعظم نے حافظ نعیم الرحمن کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔انہوں نے حافظ نعیم الرحمن کی اپنی جماعت کے لئے سیاسی خدمات کی تعریف کی ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حافظ نعیم الرحمان  کی قیادت میں جماعت اسلامی جمہوریت کی بقاء اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے مزید فعال کردار ادا کرے گی ۔