لاہور(ممتازنیوز)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے جنوبی ایشیاءکے سب سے بڑے نیشنل پارکس میں سے ایک لال سُہانرا نیشنل پارک بہاولپور میں درختوں کی کٹائی کا فوری سخت نوٹس لیتے ہوئے گریڈ20 کے چیف کنزرویٹرسمیت 11 افسران کا تبادلہ،گورنر پنجاب نے احکامات جاری کردئیے۔معاملے کی تحقیقات کے لیے سیکریٹری فارسٹ پنجاب کے بعد انسداد کرپشن کی ٹیم بہاولپور پہنچ گئی
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے6 درجن سے زائد قیمتی اور نایاب درختوں کی کٹائی کی شکایت اور شواہدملنے پر کارروائی کاحکم جاری کرتے ہوئے کہاکہ درختوں کی کٹائی کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی ،
سینئر وزیر پنجاب نے ہدایت کی کہ درختوں کی اقسام، ان کی تعداد، کب سے درختوں کی غیرقانونی کٹائی جاری تھی،کون کون ملوث ہے، مکمل تحقیقات کی جائیں اورملوث قرار پانے والوں کو نوکریوں سے برخاست کرکے سزا دیدرختوں کی کٹائی، چوری ، جنگلات یا جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔
بہاولپور میں اس نیشنل پارک کو یونیسکو نے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے پارک کا درجہ دیا ہوا ہے
یہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے ایک قیمتی ذخیرے کا درجہ رکھتا ہے جوعالمی طور پر تحفظ کی فہرست میں شامل ہیں
لال سہانرا پارک دنیا میں اپنی ساخت اور جغرافیے کی وجہ سے منفرد ہے
پارک میں صحرا، جنگل، تالاب، نہریں اور مرطوب دلدلی علاقے شامل ہیں جو ایکوسسٹم برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہیں
قدیم وادی سندھ کی تہذیب کے آثار بھی یہاں موجود ہیں ، نایاب جنگلی حیات بھی پائی جاتی ہیں
بہاولپور سے 35 کلومیٹر مشرق میںواقعلال سہانرا نیشنل پارکایک لاکھ 27 ہزار 480 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے
گریڈ20 کے چیف کنزرویٹرخالد محمود،گریڈ19 کے کنزرویٹرز منظور احمد، گریڈ 18 کے ڈویژنل فارسٹ افسر ندیم اشرف بھی لاہور تبدیل ہونے والے افسران میں شامل ہیں جبکہ آر ایف او حماد رضا، ممتاز حسین، محمد سعید اور فارسٹ گارڈز کا بھی لاہور تبادلہ کردیا گیا






