facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہین کھانا اچھا بناتا ہے اور کپڑے بھی اچھے دھوتاہے: رضوان کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے پنڈی ٹیسٹ سے ایک روز قبل قہوہ پارٹی کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رضوان کی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ قہوہ پارٹی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کے ساتھ ساتھی کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں رضوان کو الیکٹرک کیٹل میں قہوہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر  انہوں نے کہا کہ میں کبھی کبھی قہوہ بناتا ہوں لیکن خواہش ہے کہ میری اہلیہ یہ ویڈیو دیکھ لیں تاکہ انہیں یقین ہوجائے کہ میں قہوہ بناسکتا ہوں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1499408003388293133?s=20&t=muYNqS-bACSr6nf60ojHNA

رضوان نے بتایا کہ شاہین آفریدی قہوہ بنانے میں ماسٹر ہیں، کبھی کبھی شاہین بہت اچھا قہوہ بناتے ہیں جب کہ ساتھی کھلاڑیوں کے لیے چائے ساجد اور افتحار بناتے ہیں۔

 

ویڈیو میں کھلاڑیوں کو قہوے اور  ڈرائی فروٹ سے لطف اندوز ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہین کھانا اچھا بناتا ہے اور کپڑے بھی اچھے دھوتاہے: رضوان کا انکشاف

رضوان کے بنائے گئے قہوے پر شاہین کا کہنا تھا کہ محمد رضوان مجھ سے اچھا قہوہ بناتے ہیں لہٰذا یہ ذمہ داری بھی محمد رضوان کو سونپ دینی چاہیے۔

شاہین کی تعریف پر رضوان کا کہنا تھا کہ شاہین یہ بات دراصل بنیادی طور پر اپنی اہلیہ سے چھپنےکے لیے کررہا ہے ورنہ شاہین بہت سی چیزیں اچھے سے بنالیتاہے۔

رضوان کا کہنا تھا کہ شاہین سالن بھی اچھا بنالیتا ہے کپڑے بھی اچھے دھولیتا ہے اور تھوڑی دیر بعد شاہین حجام بھی بننے والے ہیں ۔

رضوان کے انکشاف پر شاہین نے بتایا کہ مجھے رضوان کے ہی بال کاٹنے ہیں۔

فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ لیکن رضوان چیمئنز ہیں اور میرے استاد بھی ہیں۔