بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کالام: گلیشیئر ٹوٹنے سے 7 افراد دب گئے، 6 کو بچالیا گیا، 1کی تلاش جاری

سوات:کالام میں گلیشیئر ٹوٹنے سے 7 افراد اس کی زد میں آگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کالام کے علاقے مٹلتان میں گلیشیئر ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا جہاں 7 افرادگلیشیئر کی زد میں آگئے تھے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 6 افراد کو بچا لیا گیا۔

مزید پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں 24ڈالر، پاکستان میں سونا فی تولہ 2400 روپے مہنگا

ریسکیو حکام کے مطابق 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ایک شخص لاپتا ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔