بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فن خطاطی ہمارے دین، ثقافت، معاشرت، روحانی جذبات کی ترجمانی ہے،عرفان صدیقی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے لوک ورثہ میں ارسیکا اور یونس ایمرے سینیٹر کے زیر اہتمام خطاطی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں ترکیہ کی نائب سفیر محترمہ ایمل درین اوز ، رکن پنجاب اسمبلی آمنہ شیخ، سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور پاکستان میں یونس ایمرے سینیٹر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقاربھی ان کے ہمراہ تھے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ ترکی کا فن وثقافت کا ادارہ (ارسیکا) خطاطی اور اسلامی تہذیب و تمدن سے جڑے فنون کے فروغ میں قابل قدر کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے کہاکہ فن خطاطی ہمارے دین، ثقافت، معاشرت، ہمارے روحانی جذبات کی ترجمانی ہے، طلوع اسلام اور نزول وحی سے ہی خطاطی کا فن شروع ہو گیا تھا جو سینکڑوں سال سے جاری ہے، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ قرآن کریم نازل سعودی عرب میں ہوا، پڑھا گیا مصر میں اور لکھا گیا ترکیہ میں، ڈاکٹر خلیل طوقار کا یہ اظہار امت مسلمہ کی محبت وحدت اور اپنے اپنے انداز میں خدمت کا عکس ہے، انہو ںنے کہاکہ خطاطی نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہمارے باہمی رشتوں کو مزید مضبوط اور توانا کیا ہے، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار نہایت عمدہ اردو بولتے ہیں، وہ اپنی ذات میں ایک سفارت خانے کا کام کر رہے ہیں، نائب سفیر ترکیہ ایمل درین اوز نے کہاکہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام سے روکنے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، نے کہاکہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے جس میں خواتین، بزرگ، نوجوان، معصوم بچے اور شیر خوار بھی شامل ہیں، ہم ان مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ دو بھائی ہیں جن کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اخوت و بھائی چارے کے مظبوط بندھن ہیں۔