بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام نے ووٹ گالم گلوچ کرنےکیلئےنہیں دیا، اپوزیشن اپنا کردار ادا کرئے،بلاول بھٹو

 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نےووٹ گالم گلوچ کرنےکیلئےنہیں دیا، اپوزیشن کے دوستوں کوبھی اپنی ذمہ داری کااحساس ہوناچاہئے انھیں بھی اپناذمہ دارانہ کرداراداکرناچاہئے۔
لاڑکانہ میں عمائدین اور پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عوام نے کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں دی، مل کر مسائل حل کرنے کا اشارہ دیا ہے، مسائل کےحل کیلئے عوامی نمائندے کردار ادا کریں، ہم چاہتےہیں عام آدمی کوانصاف ملے۔
انتخابات میں مینڈیٹ دینےپر بلاول بھٹو نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے۔میثاق معیشت کے لیے تمام جماعتوں کوحکومت کاساتھ دینا ہوگا۔ان کاکہنا تھا کہ ہم نےعوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔
ا نہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا، عدالتی اصلاحات پر کام کرکے عام آدمی کو انصاف دلایاجاسکتا ہے۔
انتخابات میں عوام نے سیاسی جماعتوں کو پیغام دے دیا ہے، عوام نے کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں دی، عوامی چاہتے ہیں کہ سارے مل کر مسائل کا حل نکالیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، مسائل کےحل میں منتخب نمائندوں کا اہم کردار ہے، منتخب نمائندے عوامی ضرورتوں کے مطابق مشاورت سے منصوبے ترتیب دیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مینڈیٹ دینے پر عوام کے مشکور ہیں، پاکستان معاشی اور سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں مشکل میں ہے۔