بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میڈیا ہاوسز اور میڈیا ورکرز کی خوشحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے، عطاءاللہ تارڑ

کراچی : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہاہے کہ میڈیا ہاوسز اور میڈیا ورکرز کی خوشحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے، وزیراطلاعات سے اے پی این ایس، سی پی این ای اور پی بی اے کے عہدیداران نے الگ الگ ملاقاتیںکیں جن میں میڈیا ورکرز، صحافیوں اور اخباری صنعت کو درپیش مسائل، معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں،   صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے سمیت ان کے حقوق کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے، انہوں نے کہاکہ میڈیا ہاؤسز کے واجبات کئی سالوں سے التواءکا شکار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں، ای سی سی نے میڈیا ہاؤسز کو بقایا جات اور واجبات کی ادائیگی کے لئے ضمنی گرانٹ کی منطوری دے دی ہے، میڈیا ہاوسز اور میڈیا ورکرز کی خوشحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے، عطاءاللہ تارڑنے کہاکہ وزارت اطلاعات حکومت، صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے، صحافیوں کے علاج معالجہ کے لئے ہیلتھ کارڈ پر کام شروع کر دیا ہے، انہیں جلد ہیلتھ کارڈ جاری کر دیا جائے گاانہوں نے کہاکہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی، معاشی مشکلات ضرور ہیں لیکن وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت معاشی مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے، انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن پر کام کیا جا رہا ہے،  بلیک اکانومی ہمارا بہت بڑا مسئلہ ہے،  ٹیکس نادہندگان کے لئے میکنزم بنایا جا رہا ہےانہوںنے کہاکہ معیشت کے استحکام کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ملاقات میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے تفصیلی بریفنگ دی