بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت نے عید پر لائن سفاری پارک کی انٹری فری کردی

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر سفاری عید پیکج کا اعلان کیا جائے گا ،عید سے قبل بچوں اور بڑوں کی تفریح کے لیے لائن سفاری کا افتتاح کیا جائے گا ۔
صوبائی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عید کے روز سفاری پارک کی انٹری ٹکٹ فری ہوگی اور سینئر سیزٹزن جن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے کو سفاری پارک کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔نائٹ سفاری کےلیے Huts جلدی کھول دی جائیں گی۔
مریم اورنگزیب نے ای سفاری کارٹ میں سالٹ رینج،ڈیئر سفاری،برڈ سفاری،اونڈیال سفاری اور دیگر سفاری مقامات کا جائزہ لیا
ویٹ کمپلیکس،برڈ ہیچریز،معلوماتی بورڈز آویزاں کرنے ،ای وی کارزکو سسمٹائزاورسپیڈ لمٹ بورڈ لگانے،جگہ جگہ فوارے،آرٹیفیشل مولڈز، واٹر پونڈزبنانے اور ماحول کو ڈسٹ فری بنانے کے لیے تین ماہ کی ٹائم لائن دے دی ۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ جانوروں کی صحت کے لیے دو مزید ویٹ ڈاکٹرز فوری اور باقی جانوروں کےلیے الگ الگ ویٹ ڈاکٹر بھرتی کیے جائیں گے۔گارڈز اورعملے کے رہنے کا بہترانتظام ،جانوروں کی صحت اور ریگولر چیک اپ کی ہدایت کی گئی ہے ۔
وائلڈ لائف سٹاف کو ٹیکنالوجی انٹروینشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہانگ کانگ ویٹلائن سنٹر ،چین کے پینڈازو اوردیگر ممالک میں بھیجا جائے گا۔
ایکویریم میں ہر فشکیس پر مکمل معلومات چسپاں کرنے،مزید آبی جانور،جیلی فشز رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سفاری پارک ایپ بنارہے ہیں،جھولوں پر انٹرنیشل بڈ اوپن کریں گے۔
زمبابوے سے تین ہاتھی لائے جارہے ہیں جن کے لیے چار ویٹ ڈاکٹر بھرتی کیے جائیں گے۔سفاری پارک وائلڈلائف ڈسپلےہے اسے تین ماہ میں انٹرنیشنل سفاری بنائیں گے۔بچوں کے لیے لاہور کے سینٹر میں وائلڈ لائف ایجوکیشن اور آگاہی سینٹر بنائیں گے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر بہترین نظام لارہی ہیں۔
ذخیرہ اندوزی اورپرائس کنٹرول کو خود مریم نواز شریف مانیٹر کررہی ہیں جس سے مہنگائی میں خاصی بہتری آئی ہے،
جانور اور انسان کا گہرا تعلق ہے اس لیے وائلڈ لائف سینٹرز کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی سینٹر بھی بنیں گے۔وزیراعلی پنجاب چھانگامانگا کاایکو ٹورزم پلان جلد پنجاب کے عوام کو دیں گی۔