بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خان یونس، حماس کے حملوں میں اسرائیل کا بڑا جانی نقصان

خلیجی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ خان یونس میں حماس کے 2 حملوں میں اسرائیل کا بڑا جانی نقصان ہوا ہے۔

القسام بریگیڈ کے مطابق دونوں حملوں میں 14 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے انخلاء کے لیے 3 اسرائیلی ہیلی کاپٹرز نے خان یونس میں لینڈنگ کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے 24 گھنٹوں میں 45 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد واپس آنے والے فلسطینی بھی شامل ہیں۔