بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شکارپور سے مزید 2 افراد اغواء، تعداد 11 ہو گئی

شکار پور میں بچل بھیو کے علاقے سے مزید 2 افراد کو اغواء کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ضلع شکارپور سے اغواء کیے گئے افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مغوی ٹاؤن چک کے نواحی گاؤں عبدالواحد مہر کے رہائشی ہیں۔

اغواء کیے گئے افراد میں غلام فرید اور عامر مہر شامل ہیں۔

پولیس اور علاقہ مکین مغویوں کی رہائی کے لیے ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے ہیں۔