بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور،وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی،متعددجانور اورپرندے قبضے میں لے لئے گئے

لاہور(ممتازنیوز)پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب کے حکم پر وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی،غیرقانونی طورپر پرندوں اور جانوروں کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف چھاپے مار کرلاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں ڈی جی وائلڈ لائف کی قیادت میں چھاپے میں پرندے اور جانورقبضے میں لے لئے گئے

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن کے ہمراہ سپیشل وائلڈ لائف ریڈ سکواڈ نے چھاپے مار کر غیرقانونی کاروبار بند کرادیا

سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی ہدایت پر ڈی جی وائلڈ لائف نے خود چھاپہ مار ٹیم کی قیادت کی

کارروائی میں دو بگلے، 18 چکور، 7 کالے تیتر، 9 براﺅن تیتر، پانچ کوئل، 10 بطخیں، دو بندرقبضے میں لے لئے گئے

چھاپہ مار ٹیم نے 12 طوطے، 22لال گانی والے طوطے، 23 بنگالی طوطے، 10 راطوطوں کے بچے اور 12 لال گانی طوطوں کے بچے بھی برآمد کرلئے

چھاپہ مار ٹیم نے تین کالے تیتر مردہ حالت میں برآمد کئے

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پنجاب میں جنگلات ، جنگلی حیات سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا تھا

اس سے قبل 8 سیاہ ریچھ بھی قبضے میں لئے جاچکے ہیں جن کا علاج جانوروں کے تحفظ کی عالمی تنظیم ‘فور پا” کی ٹیم کے معالج کررہے ہیں

علاج معالجے کے بعد ان ریچھوں کو ان کے قدرتی اور محفوظ ماحول میں منتقل کیا جائے گا

فور پا کی ٹیم اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی خصوصی درخواست پر جانوروں کے علاج کے لئے پاکستان پہنچی تھی

ٹیم ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عامر خلیل، ڈاکٹر ایوانووا، ڈاکٹر فرانک گوریٹز اور ویلیزر اینگلوف پر مشتمل ہے

جانوروں اور پرندوں کی خریدوفروخت صرف لائسنس رکھنے والے دکاندار ہی کر سکیں گے

پنجاب حکومت نے جانوروں اور پرندوں کی خریدوفروخت کا ڈیجیٹل نظام بنانے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

صرف ان جانوروں اور پرندوں کی خریدوفروخت اور پالا جا سکے گا جن کی قانون میں اجازت ہے

سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب  نے کہاکہ وائلڈ لائف ریسکیو فورس بنانے کے کام کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے،پنجاب وائلڈ لائف سروے کا پلان بن گیا ہےپنجاب میں یہ پہلا سروے ہے جس سے ہر طرح کی جنگلی حیات کا تمام ڈیجیٹل ڈیٹا دستیاب ہوگا،