راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسزعلاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک







