اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کےرہنما راناثنااللہ نے کہاہےکہ اتحادی حکومت میں ہرمعاملے میں اسٹیک ہولڈرزکو آن بورڈ لیناپڑتا ہے،چھوٹا فیصلہ کرنےکے لئے بھی سیکڑوں پاپڑبیلنے پڑتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ اتحادی حکومت کے اختیارات جو ہوتے ہیں ،سولہ ماہ میں دیکھ چکے ہیں، ابھی بھی حکومت کے حالات سولہ ماہ والی حکومت سے مختلف نہیں،اتحادی حکومت میں ہر تیسرے دن کوئی نہ کوئی اتحادی ناراض ہوکر بیٹھاہوتاہے، ارساکاچیئرمین بڑی تعیناتی ہے،اس معاملے میں کیاہوادیکھ لیاہے؟ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کہاتھا کہ بحران سے نکلنے کے لئے سادہ اکثریت والی حکومت ضروری ہے، ن لیگ نے عوام سے سادہ اکثریت مانگی تھی لیکن ایسانہیں ہوسکا، عوام نے منقسم مینڈیٹ دیا،عوام کا فیصلہ تسلیم کیاجاناچاہئے،منقسم مینڈیٹ کی بہت سی وجوہات ہیں۔راناثنااللہ نے کہاکہ اتحادی حکومت کی کامیابی کا دارومداراتحادیوں کے رویے پرمنحصر ہے،یہ نہ سمجھاجائے کہ پی پی اتحادی حکومت کا حصہ نہیں ہے،اس نے اتحادی حکومت سے بھرپورحصہ لیا ہے ۔راناثنااللہ نے کہاکہ پی پی ،ایم کیوایم پاکستان وفاق میں اتحادی،سندھ میں مدمقابل ہیں،اس طرح ہل جل رہے گی اور کام چلتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاسی بحران بھی بدترین شکل میں موجود ہے،سیاسی بحران کے خاتمے تک معاشی بحران ختم نہیں ہوسکتا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے پنجاب میں اہم عہدہ دینے کا اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پارٹی میں بات ہوتی رہی ہے، عید کے بعد پارٹی عہدہ دینے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی، میرے حوالے سے پارٹی قائد فیصلہ کریں گے ، اس کو تسلیم کریں گے۔







