بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل

حکومت پاکستان کی جانب سے ایک ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل کر لیےگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کو وسط اپریل میں10 سالہ یورو بانڈ کی ادائیگی کرنا ہے،حکومت کا حکم ملتے ہی اسٹیٹ بینک یورو بانڈ کی ادائیگی کر دے گا، جس کے بعد پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈ کا قرض 7 ارب ڈالر رہ جائے گا۔
اس سے قبل بھی پاکستان دسمبر 2023 میں بھی یورو بانڈ کے ایک ارب ڈالر ادا کر چکا ہے، آئی ایم ایف سے قرض کی آخری قسط ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے زائد ہو جائیں گے۔