بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خاتون رکن اسمبلی کے گوجرانوالہ پہنچنے پر کارکنان نے ڈالر نچھاور کر دیئے

مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی ن لیگ کی ایم این اے شازیہ فرید گوجرانوالہ پہنچیں تو کارکنان نے یادگار استقبال کرتے ہوئے ڈالر نچھاور کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کارکنان نے اپنی رکن اسمبلی کا بھر پور طریقے سے استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیئے جبکہ متعدد کارکنا ن نے غیر ملکی کرنسی ڈالر، ریال اور یورو بھی نچھاور کر دیئے ۔شازیہ فرید کی آمد پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے ۔