بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عید 10 اپریل بدھ کو ہوگی

 

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث بدھ کو عید ہوگی۔
سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے۔
اس کے علاوہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔
چاند نظر نہ آنے کے بعد 10 اپریل بروز بدھ کو یکم شوال عید الفطر ہوگی۔