اسلام آباد: ایک ہی گھر کے تین افراد کے گلے کاٹے جانے کی لرزہ خیز واردات نے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا ۔
پولیس کے مطابق بہن بھائی اور باپ کے گلے کاٹے گئے ہیں ، تینوں زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں پولی کلینک منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کے گلے کس نے کاٹے ابھی تک واضح نہیں ہے، پولیس کا کہنا ہے تینوں زخمی ابھی بیان دینے کی حالت میں نہیں، ان سے کوئی بات چیت ہونے پر ہی اصل واقعہ معلوم ہو سکے گا ۔
ایک ہی گھر میں تین افراد کے گلے کاٹے جانے کی لرزہ خیز واردات








