بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی ڈیل نہیں ساری شرائط مان کر آئے گی،مولا بخش چانڈیو

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمامولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) ڈیل نہیں بلکہ ساری شرائط مان کر آئے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں کا احترام کرنا چاہئے، پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی جھکاؤ کی پالیسی نہیں رکھی۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے حالات کا مقابلہ کیا ہے، ہم نے بھی بدترین انتقامی کارروائیاں برداشت کی ہیں، ہمار ا مقابلہ کوئی کر نہیں سکتا۔
پی ٹی آئی رہنما مہر بانوکا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل میں کسی کے ساتھ رابطے نہیں ہیں اور وہ کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے، جب عوام کا ہمارے اوپر اعتماد ہے تو ہم کسی سے ڈیل کیوں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) ریاست کا حصہ ہے، ہم نے ہمیشہ چاہا کہ چیزوں کو اکٹھے لیکر آگے چلیں،اس وقت پاکستان میں سماجی اور معاشی مسائل ہیں، ہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اس کی تازہ مثال جے یو آئی ف ہے، ہمارے جے یو آئی سے سخت اختلافات تھے،لیکن ہم نے ان سے بھی بات کی ہے۔