بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عطا اللہ تارڑ کی یوسف گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ الحمد اللہ ! آج سینیٹ میں بھی جمہوری عمل مکمل ہو گیا ہے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب پاکستانی عوام کے اعتماد کا عکاس ہے،
انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، وفاق کی اکائیوں کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کے لئے ایوان بالا کا اہم کردار ہے، امید ہے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان آئین کی سربلندی اور ملکی ترقی کے لئے اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے،