بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم کی یوسف گیلانی کو چئیرمین اور سیدال ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کےانتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہیں ،امید ہے کہ آپ آئین کی سربلندی اور ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے ۔
وزیراعظم نے نو منتخب چئیرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ آپ عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مؤثر قانون سازی میں بھر پور کردار ادا کرینگے ،وفاقی اکائیوں کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کیلئے سینیٹ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ۔