بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی سی بی میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی فہرست طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی نے بورڈ میں سیاسی بنیادوں پر ہونے والی بھرتیوں کی فہرست طلب کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازمین کی موجودہ پوسٹنگ، عہدہ اور تنخواہ کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔
سفارش یا قواعد و ضوابط کے بغیر بھرتی ہونے والوں کی تعلیمی اسناد کو بھی چیک کرایا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
  محسن نقوی ادارے میں اسمارٹ ٹیم اور اسمارٹ آپریشنز کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں گے۔