بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ابتدائی میچز میں عدم شرکت، کیا شاہین نے بورڈ کو آگاہ کیا ؟

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیزیر کھیلنے پاکستان آئی ہوئی ہے، پہلا میچ 18 اپریل کو ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی ابتدائی میچز میں ممکنہ طور پر شریک نہیں ہوں گے، اس حوالے سے پی سی بی فاسٹ بولر کی ابتدائی میچز میں عدم شرکت سے لا علم ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کی طرف سے بورڈ کو عدم دستیابی کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اس معاملے پر باضابطہ مؤقف دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روٹیشن پالیسی کے تحت کس نے کھیلنا ہے فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے۔