بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشری بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی تھی، تاہم عدالت نے درخواست عدم پر پیروی خارج کرتے ہوئے سابق خاتون اول کے وکلا پر اظہار برہمی کیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کرنے کے احکامات جاری کیے۔