بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جناح ہاؤس حملہ کیس: خدیجہ شاہ کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کیے ہیں۔

اس موقع پر خدیجہ شاہ نے آئندہ ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔