بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جسٹس شوکت کو بری کردیا مگر جنرل فیض کو نہیں بلایا گیا، عرفان صدیقی

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ نواز شریف پرویز مشرف کیخلاف کیس عدالت لے کر گئے انہیں سزا بھی ہوئی، لیکن پرویز مشرف کو پھانسی دینا دور کی بات ہے انہیں ایک دن جیل میں نہیں ڈال سکے، پرویز مشرف کی ضمانت منسوخ ہوئی تو وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر گھر چلے گئے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس شوکت صدیقی کو بری کردیا مگر اس کیس کے دوران بھی جنرل فیض حمید کو نہیں بلایا،تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے

حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو اس کے عمل سے ثابت ہونا چاہئے صرف لفاظی نہ کرے، حکومت عمران خان اور دیگر پارٹی اسیران کی رہائی پر عملی اقدامات اٹھائے اور مینڈیٹ کی واپسی کا روڈ میپ دے۔

ن لیگ کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سیاستدانوں کی آپس میں اچھے تعلقات قائم کرنے کی روایت ناپید ہوتی جارہی ہے، پارلیمنٹ میں احتجاج ہمیشہ ہوتا تھا مگر اب بات بینڈ باجوں تک آگئی ہے

پارلیمنٹ کو کمزور کرنے میں سیاستدان کلی طور پر ذمہ دار نہیں ہیں، بعض جج صاحبان نے پارلیمنٹ کی قانون سازی کو اتنی اہمیت بھی نہیں دی جتنی کسی یونین کونسل کے اجلاس کی قرارداد کو دی جاتی ہے، عدلیہ پارلیمنٹ کے بنائے قانون اور ترامیم کو باہر اٹھاپھینکے گی تو پارلیمنٹ کیا کرے۔