بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے

لاہور(ممتازنیوز)ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے علامہ اقبال ائیر پورٹ پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مہمانوں کو لاہور آمد پرخوش آمدید کہا،سینئر پنجاب صوبائی وزیر مریم اورنگزیب وفد کے استقبال کے لئے منسٹر اِن ویٹینگ ہیں

سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن، صوبائی وزیر سیکنڈری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلیمان رفیق، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، لاہور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور دیگر حکام اس موقع پر موجود تھے۔