بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’کل ڈھونگ رچایا گیا‘، پی ٹی آئی کا جمعہ کو ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن انتخابات ڈھونگ قرار دیتے ہوئے جمعے کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ کل ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن انتخابات نہیں، ڈھونگ رچایا گیا۔

وہ اسلام آباد میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کو بتائے کہ ضمنی الیکشن میں عدلیہ سے آر او کیوں نہ لیے گئے، 24 گھنٹے ہوگئے ہم نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، اس گھناؤنے جرم سے پنجاب حکومت مستفید ہوتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، کوشش ہوتی ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا مہنگائی کم ہونے کی بات کریں، ووٹ کی جمہوریت ہے، حق رائے دہی کا صحیح استعمال پارلیمنٹ کا ستون ہے۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ ووٹ ہی جمہوریت ہے جو پارلیمان کاستون سمجھاجاتاہے، ووٹ کاصحیح استعمال ہی اصلی نتائج دیتاہے، ضمنی انتخاب میں جو کچھ ہوا سب نےدیکھا، کل ایک پولنگ اسٹیشن پرگیا تو پریزائیڈنگ افسر نے رجسٹرڈ750 ووٹ بتائے، لیکن اس پولنگ اسٹیشن میں 900سےزائد ووٹ کاسٹ کروائےگئے۔