لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاتارڑ نے اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب اسپیکرنے اجلاس بلایاہے تواسمبلی کے دروازوں کوبندکیوں کیاگیاہے ،جب اجلاس بلایاگیاتوہررکن کوشرکت کاحق ہے،
اسمبلی کوسیل کرناغیرقانونی اورغیرآئینی اقدام ہے،اتوارکومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ارکان کواسمبلی کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ،اسپیکر اپنے گھر میں چھپا بیٹھا ہے،پرویز الہیٰ نے گجرات سے غنڈے بلوائے ہیں،تصاویر موجود ہیں،میں ایک تصویر ابھی ریلیزکرنے جا رہاہوں،آپ نے کئی بار اجلاس بلوا کر ملتوی کیا،
انہوں نے کہاکہ آپ نے کئی بار اجلاس بلا کر ملتوی کیا،الیکشن کمیشن کی طرف سے 25ارکان کوابھی ڈی نوٹیفائی نہیں کیا،تمام ارکان اسمبلی کی طرف جارہے ہیں اسمبلی کے دروازوں کوکھولاجائے،پرویز الٰہی نے غنڈوں بدمعاشوں اورذاتی ملازمین کے ذریعے اسمبلی کوسیل کیاہواہے ،آپ نے عادت بنالی ہے آپ اس ایوان کی بے حرمتی کرتے ہیں