بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کی صحابی رسولﷺ حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کےمزارپرحاضری

مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے صحابی رسولؐ حضرت سعدبن ابی وقاصؓ کےمزارپرحاضری دی۔

تفصیلات کےمطابق نوازشریف اورجنیدصفدرنے حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی، میاں نوازشریف کے ہمراہ وفد کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔
چین کے شہر گوانگ چو میں موجود اس مزار کو جلیل القدر صحابی رسولﷺ حضرت سعد بن ابی وقاصؓ سے منسوب کیا جاتا ہے۔
اس مقبرے سے منسلک چند مزید قبریں بھی چادروں سے ڈھکی ہوئی موجود ہیں، جو مقامی روایات کے مطابق حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ کے ہمراہ آنے والے ان صحابہ کی ہیں جو اسلام کے انتہائی اوّلین دور میں ایک سفارتی وفد کے طور پر گوانگ چو پہنچے تھے۔
واضح رہےکہ میاں نوازشریف چین کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔