بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرح گوگی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی (عرف فرح گوگی )کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فرحت شہزادی کے بچوں کی ملک سے باہر جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس انورحق پنوں کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ فرحت شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں۔
عدالت سے استدعا ہے کہ فرحت شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ‏آپ کس بنیاد پر بچوں کو ملک سے باہر جانے سے روک سکتے ہیں؟ بچے آزاد اور خود مختار ہیں۔
بعدازاں لاہورہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کے اجازت دے دی۔