بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مولانا عبد الواسع اور فیصل واوڈا نے سینیٹر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: مولانا عبد الواسع اور فیصل واوڈا نے سینیٹر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممبران سے حلف لیا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا، نومنتخب سینیٹر فیصل واوڈا اور سینیٹر مولانا واسع نے حلف اٹھا لیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا جبکہ فیصل واوڈا اور مولانا عبد الواسع نے رول آف ممبر پر دستخط کردیے۔
سینیٹ میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی دستاویز پیش کردی گئیں، سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی دستاویز پیش کیں۔
سینیٹ اجلاس میں منی بل کی دستاویز بھی پیش کردی گئیں۔
سینیٹر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اپنی نشست پی ٹی آئی کو واپس کردی تھی، مجھے درست بات کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا، کرسی پر بیٹھ کر فائدہ اٹھانے والوں میں سے نہیں تھا، ہمارا قصور یہ تھا کہ ہم بولنے والے تھے۔
ہم نے آئین کی دھجیاں اڑتی دیکھی ہیں، بھٹو کو پھانسی دینے والے کو سزا کیوں نہیں دی گئی، نسلہ ٹاور میں لوگوں کو بے گھر کردیا گیا، ایک فیصلے کی وجہ سے ریکوڈک میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔