بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدلیہ میں مبینہ مداخلت : سماعت کے لئے چیف جسٹس کی سربراہی میں  نیا6رکنی بنچ تشکیل

اسلام آباد: عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹوکیس کی سماعت کے لئے نیا6رکنی بنچ تشکیل دے دیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں نئے بنچ میں جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس مسرت ہلالی اورنعیم اخترافغان شامل ہیں،نئے بنچ میں گزشتہ بنچ سے خود کو علیحدہ کرنے والے جسٹس یحیٰ آفریدی شامل نہیں،جسٹس یحیٰ آفریدی نے تحریری نوٹ میں  خود کو الگ کر لیاتھاتاہم گزشتہ بنچ کے تمام راکین نئے بنچ میں شامل ہیں۔