بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیوٹریشن فورس کاقیام وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے،مریم اورنگزیب

لاہور(ممتازنیوز)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام کوکویوشییامہ Coco Ushiyamaنےملاقات کی ،ملاقات میںپنجاب میں سٹینٹڈ بچوں میں غذائی قلت کو پورا کرنے کے لیے ون تھاٶذنڈ ڈے پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیاگیا،سینئرصوبائی وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیوٹریشن فورس کاقیام وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے،ای میکاناٸزیشن پروگرام ،فوڈسیفٹی ،کسانوں کوجدید ایگری مشینری اور آٸی ٹی سے مزین کررہے ہیں۔پنجاب فوڈ باسکٹ ہے لیکن بیشتر ماٸیں اور بچے غذاٸی قلت کا شکارہیں، ڈونرز اور پارٹرنرز کے باہمی تعاون سے مسلے پرقابو پایا جاسکتا ہے۔ملاقات میںپاپولیشن کنٹرول ، صحت ،صفائی سکول ایجوکیشن اور پنجاب میں سٹینٹڈ بچوں کی صحت کے حوالے سسے دوطرفہ امور پرتعاون بارے تبادلہ خیال کیاگیا۔
78 فیصد بچے بغیرناشتے کے سکول جانے کے عادی ہیں، بچوں کی سٹینٹڈ گروتھ پر قابو پانے کے لیے سکول میل پروگرام شروع کرنے پربات چیت کی گئی ، مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کا آغاز کریں گی، پہلے فیز میں 16 بڑے شہروں میں کام ہوگا۔پنجاب میں ماحولیاتی چیلنجز اورسموگ کے خاتمے کے لیے ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آٸندہ ہفتے سے عمدرآمد شروع ہوجائےگا۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے نماٸندگان نے غذاٸی قلعت سے متعلق پنجاب کی یونیورسٹیز میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ،ایکواکلچر فارمنگ،کاربن فنانسنگ ،بڑھتی آبادی ،مدر چاٸلڈ ہیلتھ ،کلامیث چینج اور کسانوں کی کیپسٹی بلڈنگ میں بھرپور معاونت و سپورث کی یقین دہانی کراٸی۔
سینٸرصوباٸی وزیر مریم اورنگزیب نے کنٹری ڈاٸریکٹرورلڈ فوڈ پروگرام کوکویوشییامہ کی آمد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا