بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ (ن) کی نواز شریف سے دوبارہ پارٹی صدارت سنبھالنے کی درخواست

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے دوبارہ پارٹی کی صدارت سنبھالنے کی درخواست کردی۔
صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں قراردار پیش کی اور منظور کی گئی، نوازشریف کو ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا اور ن لیگ کی صدارت سے ہٹایا گیا تھا، پارٹی کارکنان کی خواہش ہے کہ نوازشریف دوبارہ پارٹی صدارت سبنھالیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف عدالت سے سرخرو ہوچکے ہیں، نوازشریف کو پھر پارٹی صدارت سنبھالنے کی تجویز دی، مشکل وقت میں نوازشریف دوبارہ پارٹی کی قیادت کریں، نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ عوام کی خدمت کرے گی، مسلم لیگ ن دوبارہ مقبولیت اور اپنا مقام حاصل کرے گی،
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اجلاس میں الیکشن سے پہلے اور بعد کی سیاسی صورتحال پر تجاوز دی گئیں، تمام تجاویز قیادت کے سامنے پیش کی جائیں گی، چین سے واپسی کے بعد نوازشریف کے سامنے تمام تجاویز رکھی جائیں گی، نوازشریف ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ن لیگ پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں ، آج کے اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کی کوششوں کی تائید کی گئی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کو دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے،آج کے اجلاس نے مریم نواز کی کوششوں کو سراہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی، ن لیگ جمہوری اور سیاسی جماعت ہے، ہم اظہار رائے میں کبھی قدغن کا شکار نہیں ہوئے، ہم ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرتے ہیں، ہم اپنی کمزوریوں پر قابو پائیں گے، شہبازشریف ہر فیصلہ نوازشریف سے پوچھ کر کرتے ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کا تنظیمی اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ سعد رفیق سیکرٹری جنرل ہوں گے۔
شہباز شریف وزارت عظمی کی زمہ داریوں کی وجہ سےپارٹی کو وقت نہیں دے پا رہے۔