اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہاہے کہ مذاکرات صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے چاہتے ہیں اور یہ مذاکرات بہت جلدہوں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے شہریارآفریدی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور پاکستان لازم ملزوم ہیں، یہ تاثرغلط ہےکہ بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی پہلے دن سے خواہش تھی کہ انگیج کریں ، میرالیڈرانگیج کرناچاہتا ہے لیکن کوئی رسپانس نہیں آتا،رسپانس آتاتو سب کو پتہ چلتا،حکومت سے مذاکرات سے متعلق سوال پرانہوں نے کہاکہ یہ خودمحتاج ہیں ،فارم 47 کے ذریعے ایون میں آگئے ،اس حکومت کے پاس مذاکرات کاکوئی اختیار نہیں، مستردشدہ لوگوں سے کیامذاکرات کریں گے؟انہوں نے کہاکہ اگر ان میں اخلاقی جرات ہے تو کہیں عوام نے ہمیں ووت نہیں دیااور حکومت چھوڑدیں پھر پی ٹی آئی فیصلہ کرے گی کسے کس طرح لے کر چلنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو پوری قوم نے عمران خان کوووٹ دیا،یہ ملک ،فوج اور ادارے ہمارے ہیں،بات چیت صرف فوج سے ہوگی۔ا س موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چودھری نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں نے این آراو کانام مذاکرات رکھاہواہے، جب بھی مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو یہ فوراً این آرذہن میں لے آتے ہیں اور کہتےہیں کہ ہمارے مقدمات ختم کردیئے جائیں اور ہمارے لیڈررہاکردیاجائے۔انہوں نے کہاکہ یہ 190 ملین واپس کردیں ان کے چھوڑ دیں گے ،یہ بات چیت کربھی رہے ہیں مکربھی رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج یہ اس آرمی چیف سے بات کرناچاہتے ہیں جس کی تقرری رکوانے کے لئے لانگ مارچ کیا، پھرعمران خان جیل ٹرائل میں موجودہ فوجی قیادت کے لئے جو زبان استعمال کرتے رہے ہیں وہ بھی ریکارڈ پر ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت فیصلہ کرے گی تو کوئی بندہ یاادارہ ان سے بات کرےگا ۔
مذاکرات آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سے کرینگے،شہریار،حکومت چاہے گی تو کوئی بندہ یاادارہ بات کریگا،طلال








