بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی شہزادہ منصور بن بدر بن سعود بن عبد العزیز انتقال کرگئے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہزادہ منصور بن بدر کی نماز جنازہ آج جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں بعد نماز عصر ادا کی جائےگی۔
ایوان شاہی نے سعودی شہزادے کی رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔