بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا،جام کمال خان

اسلام آباد:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے حکومت، انڈسٹری، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے درمیان شراکت داری اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام عالمی یوم انٹلیکچوئل پراپرٹی ڈے کے موقع پر آئی پی او پاکستان کے تعاون سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ انٹلیکچوئل پراپرٹی کا معیشت سمیت تمام تمام شعبوں میں فعال کردار ہے۔

وفاقی وزیر نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری کی جانب سے اسلام آباد میں عالمی معیار کے ایکسپو سینٹر کی تعمیر، آئی ٹی پارک کے قیام اور انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی تجاویز کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کروانی کراتے ہوئے تمام منصوبوں کو وفاقی دارالحکومت میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ناگزیر قرار دیا۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان میں کاروبار کو فروغ دینے کے لیے آئندہ وفاقی بجٹ میں تاجر برادری کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے منتخب اداروں کی مدت کو دو سال سے کم کرکے ایک سال کرنے کے اسلام آبا د چیمبر کے مطالبے کو اہمیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے، صرف نوجوانوں کو درست سمت دکھانے کی ضرورت ہے، دنیا میں صرف آسٹریلیا اور امریکا جیسے بڑے ممالک ہی پاکستان جیسے وسائل رکھتے ہیں، پاکستان میں جدت اور تخلیقی صلاحیت کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ تاجر برادری خصوصاً اسلام آباد چیمبر کاروبار کے فروغ اور مضبوطی کے لیے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے نہایت ضروری ہیں،کاروباری برادری کیلئے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی اہمیت مسلمہ ہے۔اسلام آباد چیمبر گلبرگ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ایکسپو سنٹر کا قیام عمل میں لا رہا ہے، وزیر تجارت جام کمال اسلام آباد میں انڈسٹریل زون کے قیام کیلئے تعاون کریں،اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کے قیام کے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے تا کہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں، اسلام آباد چیمبر بیرونی سرمایہ کاری کو پاکستان لانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پیداواری لاگت میں اضافہ اور مہنگی توانائی سرمایہ کاری کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (آئی پی او) پاکستان کے چیئرمین، فرخ امل نے کہا کہ آئی پی آر پر عمل پیرا ہونے سے پاکستان کی ساکھ ایک کاروبار اور سرمایہ کاری دوست ملک کے طور پر بڑھے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایم ایز کو اپنے پیٹنٹس، کاپی رائٹس اور ٹریڈ مارک کے بہتر تحفظ کے لیے آئی پی او پاکستان کی خدمات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ تقریب سے خطاب میں چیئرمین فاؤنڈر گروپ خالد اقبال ملک ن کہا کہ انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس پائیدار معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے، پاکستان میں انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اپنے برینڈز لانچ کرنا ضروری ہیں۔انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے بغیر بزنس کو ڈویلپ نہیں کیا جا سکتا۔

؁امریکی انٹلیکچوئل پراپرٹی کونسلر برائے جنوبی ایشیا جان کیبیکا نے اس موضوع پر ایک جامع بریفنگ دی۔تقریب کے دوران اپنے ویڈیو پیغامات میں ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈورن ہینگ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے بلال احمد نے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی فادوحید، نائب صدر اظہر الاسلام ظفر، ڈی جی آئی پی او پاکستان شاہزیہ عدنان، سابق سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان، ای ڈی سوشل پروٹیکشن صفدر سہیل نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔