بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان: مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد ہلاک کردیا

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سنجاوی روڈ، ہرنائی پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی تو اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے ان کے خلاف کارروائی کی۔
ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے بروقت جواب نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا اور معصوم جانیں بچ گئیں۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔