بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کا عالمی سطح پر نام بلند، مسئلہ فلسطین اجاگر

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے سالانہ اجلاس میں پاکستان وفد مرکز نگاہ بن گیا۔ دوست ممالک کے وزرائے دفاع سے خصوصی ملاقاتیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ پاکستان نے مسلسل 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی دو ریاستی حل کی وکالت کی ہے۔ پاکستان کو ایس سی او کے ساتھ شراکت داری پر بہت فخر ہے۔ پاکستان اس ایسوسی ایشن کو مزید گہرا اور وسعت دینے کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے۔