بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  افضل تارڑ کی کمی الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتی،نوازشریف کی مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے اپنے دیرینہ ساتھی افضل حسین تارڑ کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ افضل تارڑ ایک نفیس انسان، ذہین سیاستدان اور نہایت بااعتماد بھائی تھے،اپنے تعزیتی بیان میں محمد نوازشریف نے کہاکہ پارٹی اور ملک وقوم کے لئے افضل تارڑ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، محمد نوازشریف ان کے ساتھ گزرا وقت انمول اثاثہ ہے، ان کی کمی الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتی، وہ اس راستے پر جانے والے ان قابل قدر ساتھیوں میں سے ایک ہیں جن کی کمی ہر وقت محسوس ہوتی رہے گی، محمد نواز شریف نے کہاکہ افضل تارڑ گھر کے فرد کی طرح تھے، ہمیشہ وفا نبھائی، بہادری و استقامت سے مشکل ترین وقت کا سامنا کیا،  نوازشریف نے سائرہ افضل تارڑ اور دیگر اہل خانہ سے افضل تارڑ کی وفات پر اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا اورمرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعاکی۔